ترکا پلی میں دفینہ کو تلاش کرنے والی ٹولی بے نقاب

   

سات افراد بشمول تین پولیس ملازمین گرفتار
حیدرآباد۔/25 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ ترکا پلی میں دفینہ کی تلاش کرنے والی ایک ٹولی کو پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں تین پولیس ملازمین پائے جاتے ہیں۔ اس ٹولی کی تشکیل اور دفینہ کی تلاش کی سازش بھی ان ملازمین پولیس ہی نے تیار کی تھی۔ ایسے الزامات ان ملازمین پولیس پر پائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اس ٹولی کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ کھدوائی کے کام میں مصروف تھی اور ایک مندر میں مورتی کو ہٹا کر اس کے نیچے کھدائی کی جارہی تھی۔ ترکا پلی کے مضافات میں واقع ویم پلی ولیج میں اس طرح کے دفینوں کی موجودگی کی افواہیں عام بات ہے اور کئی مرتبہ مختلف افراد کی جانب سے اس علاقہ میں دفینہ کی تلاش کے لئے کوشش کی جاچکی ہے۔ گرفتار افراد میں جوئیل پولیس اسٹیشن کا ہیڈ کانسٹبل سرینواس ریڈی، کنڈور پولیس کا کانسٹبل بھاسکر کے علاوہ ایک اور کانسٹبل سنیل راما کرشنا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق سرپنچ اور برسر اقتدار جماعت کا لیڈر بھی شامل ہے۔ یہ جملہ 10افراد کی ٹولی ہے جس کی مشتبہ حرکتوں کو دیکھتے ہوئے ایک چرواہے نے بے نقاب کیا۔