انقرہ : عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر فوری طور پر ایک خبر گردش کرنا شروع ہو گئی تھی کہ تہران کے آس پاس سائرن کی آواز سنی گئی ہے۔ایران کے مقامی میڈیا کے مطابق تہران میں کئی منٹ تک اس سائرن کی آواز سنی گئی جس کی وجہ سے تہران میں اترنے والے ترکش ائیر لائنز کے جہاز کو باکو کی جانب موڑ دیا گیا۔مقامی میڈیا کی اطلاع کے مطابق مغربی تہران میں کئی منٹ تک سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔ایران کی نیم سرکاری نیوزایجنسی تسنیم کے مطابق واضح کیا گیا ہے کہ تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ کے تعلقات عامہ کے دفتر سے وضاحت کی گئی ہے کہ موسمی حالات کی وجہ سے طیارے کے پائلٹ کو رخ بدلنے کا کہا گیا اور اسے باکوکی جانب موڑا گیا اور موسمی صورتحال بہتر ہونے کے بعد یہ طیارہ تہران کے ہوائی اڈے پر لینڈکر سکتا ہے۔ تہران کی ایک اور مقامی خبررساں ایجنسی آئی ایس این اے کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ تہران کے گورنر کے نائب برائے سلامتی،حمیدرضا گودارزی کے حوالے سے سائرن بجنے کی وجہ کوئی تکینکی خرابی ہو سکتی ہے۔