ترکمانستان سے پہلی راست پرواز کی سعودیہ میں لینڈنگ

   

Ferty9 Clinic

ریاض : سعودی عرب کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ ترکمانستان سے براہ راست آنے والی پرواز لینڈ کر گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق پرواز ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد سے روانہ ہوئی تھی جس میں 279 مسافر سوار تھے جن کا لینڈنگ کے بعد جمعہ کو ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اشک آباد کے لیے بنائے گئے نئے روٹ پر پرواز ہفتہ میں 3 دن آپریٹ کرے گی جس کا مقصد اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا، تجارت میں اضافہ اور مسافروں کے لیے سفر کو آسان بنانا ہے۔ رپورٹس کے مطابق افتتاحی پرواز کی لینڈنگ کے وقت ترکمانستان کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق 2023ء میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 42.7 ملین سے زیادہ مسافر آئے جو کہ ایک نیا ریکارڈ تھا۔ رپورٹس کے مطابق 2022ء￿ میں 31.4 ملین مسافروں نے اس ایئرپورٹ کو استعمال کیا تھا۔