ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے پیر کو یوکرین اور روس کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ خطے میں امن کو برقرار رکھنے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔چاوش اوغلو نے کہا، “ہم اس سہ فریقی میٹنگ کو 10 مارچ کو انطالیہ میں منعقد کریں گے۔ یہ میٹنگ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں ہوگی، جو 11 سے 13 مارچ تک چلے گی۔”چاوش اوغلو نے کہا کہ یہ ملاقات ترک صدر رجب طیب اردوگان کے اقدامات اور ترکی کی ‘سخت سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ امید ہے کہ یہ قدم امن اور استحکام کا باعث بنے گا۔