استنبول : انقرہ،یونان، ترکیہ اور بلغاریہ میں شدید بارش نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ترکیہ کے شمال مشرقی علاقے میں کیمپ سائٹ پر 12سیاح موجود تھے جو سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں سے 4سیاح اب تک لاپتہ ہیں۔دوسری جانب یونان کی انتظامیہ کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے پولیس نے وسطی علاقے وولوس میں ٹریفک کی روانی کو معطل کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارش کے سبب دیوار گرنے سے ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ سیلابی ریلا اپنے ساتھ سڑکیں اور گاڑیاں بہا لے گیا، بارشوں اور سیلابی ریلوں میں 5افراد کے لاپتاہونے کی اطلاعات ہیں، بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے اور بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ادھر بلغاریہ میں بھی سیلاب کی وجہ سے 3افراد لاپتہ اور 2افراد ہلاک ہوئے، دریا بپھرنے سے بیشتر سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا جب کہ بعض علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔