استنبول : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے لیبیا مرکزی بینک کے سربراہ صدیق الکبیر کے ساتھ ملاقات کی ۔صدارتی محکمہ اطلاعات کے مطابق ملاقات استنبول میں طے پائی۔ ملاقات میں صدر اردغان نے کہا ہے کہ لیبیا کے اتحاد و سالمیت اور لیبیا کے عوام کے امن و خوشحالی کو یقینی بنانا ترکیہ کی اوّلین ترجیحات میں سے ایک ہے۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ لیبیا میں ایک مستحکم اور پائیدار حل کی یقین دہانی کے لئے ترکیہ اپنا کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔
صدر اردغان کا دورہ امریکہ موخر
انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے اپنا دورہ امریکہ موخر کر دیاہے۔ امور خارجہ کے مطابق،صدر اردغان نے اپنا نو مئی کا دورہ امریکہ بعض سرگرمیوں کی بنا پر اگلی تاریخ تک موخر کر دیا ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ترکیہ اور امریکہ کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات جاری رہیں گے۔