انقرہ: صدر ترکیہ رجب طیب اردغان نے جمعہ کو کہا کہ ترکی نے زخمی فلسطینیوں اور غزہ کے دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو علاج کی غرض سے اپنے ہاسپٹلوں میں لے جانے کیلئے ضروری تیاری کرلی ہے۔ازبکستان کے دورہ کے بعد میڈیا سے اردغان نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کرے گا تاکہ زخمی فلسطینیوں کا غزہ سے انخلاء یقینی بنایا جا سکے۔