ترکیہ: صدر اردغان قزاقستان کے دورے پر

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان ترک حکومتوں کی کمیٹی کے 10 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قزاقستان کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان 2 سے 3 نومبر کو قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں “ترک دور” کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں ازبکستان، کمیٹی کی ٹرم چیئرمین شپ قزاقستان کے حوالے کرے گا اور کمیٹی کے باہمی تعاون میں اضافے سے متعلقہ کاروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں شریک سربراہان حالیہ گلوبل و علاقائی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔صدر رجب طیب اردغان اجلاس کی 3 نومبر کی نشست سے خطاب کریں گے اور دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔