ترکیہ: فیدان۔ بلنکن۔ کولیبا مذاکرات

   

انقرہ : ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اپنے امریکی اور یوکرینی ہم منصبوں کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک بات کی ہے۔ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ فیدان نے امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک بات کی۔بلنکن کی طلب پر کی گئی اس ملاقات میں جنوبی قاقیشیا کے حالات اور اس دائرہ کار میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان بحالی تعلقات کے مرحلے، بحیرہ اسود اناج راہداری کی بحالی، بحیرہ اسود کی سکیورٹی اور نیٹو کی توسیع کے موضوعات پر بات چیت کی گئی ہے۔وزیر خارجہ خاقان فیدان نے یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی۔