ترکیہ میں زلزلہ اس صدی کی سب سے ہولناک تباہی : گوٹیرس

   

نیو یارک : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کو ’’صدی کی آفت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ یہ عصرِ حاضر کی عظیم ترین قدرتی آفات میں سے ایک ہے۔ امریکی ریاست نیو یارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں میڈیا نمائندوںسے گوٹیرس نے بتایا کہ ہم انسانوں کی ایک کثیر تعداد کی ہلاکتوں کا سوگ منا رہے ہیں اور جانی نقصان میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور لاکھوں انسان سخت سردی میں بے یارو مدد گار ہو گئے۔ اسکول اور ہاسپٹل منہدم ہو گئے ، بچوں میں طویل المدت نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کی سب سے بڑی قدرتی آفات میں سے ایک قرار دیئے گئے زلزلوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور انسانی بحران کی حد کو ہم تا حال پوری طرح نہیں دیکھ پائے، کہ اقوام متحدہ کی شامی سرحد پار امداد کا دائرہ کار میں زلزلے کے بعد ابتدائی امدادی قافلہ کل صبح سویرے بابل فضائی سرحدوں کے ذریعہ شام تک پہنچ چکا ہے، تا ہم ہمیں اس سے کہیں زیادہ امدادی سامان کی ضرورت لا حق ہے۔گوٹیرس نے کہا کہ اسوقت بحران سے دو چار شمال مغربی شام میں زلزلے کی آفت کے بعد لوگ کسی ڈرانے خواب سے گزر رہے ہیں۔