ترکیہ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی ریالی

   

انقرہ : ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے احتجاجی جلوس نکالا گیا ہے۔”فلسطین ہم تمہارے ساتھ ہیں، اسرائیل پر لعنت ہو” کے نعرے سے نکالے گئے اس جلوس میں کثیر تعداد میں سول سوسائٹیوں نے شرکت کی۔آنت پارک میں منعقدہ جلوس میں ترانے گائے گئے اور شرکاء نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے “قدس تمہیں سلام، تیری مزاحمت کو دوام” کے نعرے لگائے۔فلسطین کے انقرہ کے لئے سفیر فائض مصطفیٰ نے جلوس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل، غزّہ میں بچّوں ، بوڑھوں اور عورتوں کی تفریق کئے بغیر 2 ہزار سے زائد انسانوں کو ہلاک کر چْکا ہے۔استنبول کے علاقے فاتح میں بھی فلسطین پر جاری اسرائیلی تشدد کے خلاف “گرینڈ فلسطین مارچ” کا اہتمام کیا گیا ہے۔مارچ میں سول سوسائٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مارچ میں فروغِ علم وقف کے انتظامی وقف کے سربراہ بلال ایردوان، ترکیہ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر مصطفیٰ شن توپ اور سابق وزیر داخلہ سلیمان سوئے لْونے بھی شرکت کی۔