ترکیہ میں ڈنمارک کے رکن پارلیمان کے وارنٹ جاری

   

انقرہ: ترکیہ نے ڈنمارک کی پارلیمان کے رکن راسموس پالودن کی قرآن کی بے حرمتی پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق، جنوری میں اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے الزام میں انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند راسموس پالودن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پلودن کے خلاف ترکیہ میں اس وقت اشتعال پھیلا تھا جب اس نے اس سال 21 جنوری کو اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے قریب مقدس کتاب قرآن کی ایک کاپی جلا دی، جس سے انقرہ نے ناٹو مذاکرات سے دستبرداری اختیار کی۔ انقرہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر نے پالودن پر عوامی طور پر مذہبی اقدار کی توہین کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کیا اور جمعہ کو انادولو ایجنسی نے اطلاع دی کہ ترکی کی ایک عدالت نے پالودن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں تاکہ چیف پبلک پراسیکیوٹر اس سے پوچھ گچھ کریں۔