ترکیہ میں 1.3گانجہ کی ضبطی

   

استنبول، 19 اکتوبر (یو این آئی) ترکیہ کی پولیس نے مرمرہ سمندر کے ٹیکرداگ کسٹمز زون اور ایڈرنے صوبے میں یونان سے متصل اپسالا سرحدی دروازے پر الگ الگ کارروائیوں کے دوران 1.3 ٹن گانجہ ضبط کیا ہے ۔ ترکیہ کی وزارتِ تجارت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، ٹیکرداگ اور اپسالا ڈائریکٹوریٹس کی کسٹمز انفورسمنٹ اورخفیہ ٹیموں نے ہفتے کے روز اُن مشکوک گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جو کسٹمز چیک پوائنٹس کے ذریعے ترکیہ میں داخل ہو رہی تھیں۔ اس دوران ٹیکرداگ کسٹمز ایریا میں 1.153 ٹن اور اپسالا سرحدی دروازے پر 173 کلوگرام گانجہ برآمدکیا گیا۔