ترکیہ میں 6.1 شدت کازلزلہ، بھاری تباہی کا اندیشہ

   

استنبول۔10؍اگست ( ایجنسیز )ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کئی ترک صوبوں میں محسوس کیے گئے۔ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر استنبول کے قریب بلیقیصر صوبے میں آیا ہے۔بعض مقامات پر عمارتوں کے گرنے کی اطلاع ہے جبکہ کچھ مقامات پر بھاری تباہی کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔