انقرہ : ترکیہ میں تیز رفتار ڈیٹا کمیونیکیشن 5 جی ٹیکنالوجی کے ا?زمائشی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترکیہ کے خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں 5 جی ٹیکنالوجی کے آزمائشی عمل کا آغاز استنبول ہوائی اڈے سے کیا گیا جو تیز رفتار ڈیٹا کمیونیکیشن فراہم کرنیوالی 5 جی ٹیکنالوجی کا استعمال ہونے والا پہلا مقام بن گیا ہے ، اب مسافروں کے فونز پر پہلی بار ” 5 جی ” کی عبارت دکھائی دے گی۔