ترکیہ کا پہلا خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ

   

انقرہ: الپر گیزیر آوجی خلاء کے سفر پر جانے والے پہلے ترک شہری بن گئے۔ اسپیس ایکس کیپسول چار افراد کو لے کر فلوریڈا کے کیپ کیناویرل خلائی مرکز سے جمعرات کی شام بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوا۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بتایا کہ جمعرات کے روز ایک نجی مشن کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کیلئے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔اس مشن میں دیگر تین خلابازوں کے ہمراہ پہلی مرتبہ ایک ترک خلا باز بھی شامل ہیں۔اسپیس ایکس کا یہ کیپسول مقامی وقت کے مطابق شام چار بجکر 49منٹ پر فالکن راکٹ کے ذریعہ فلوریڈا میں کیپہسپانوی نڑاد اور ناسا کے سابق خلاء باز مائیکل لوپیر الگیریا مشن کے کمانڈر ہیں۔ ان کے ساتھ اٹلی کے والٹرولادیئی، سویڈن کے مارکس وانڈٹ اور ترکی کے الپر گیزیر آوجی بھی موجود ہیں۔ اس مشن کی منتظم نجی خلائی پرواز کمپنی ایگزیوم ایکس کے مطابق گیزیر آوجی نے ترک فضائیہ میں فائٹر پائلٹ کے طورپر خدمات انجام دی ہیں اور متعدد طیاروں کو اڑانے کا پندرہ سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔اسپیس ایکس کے ذریعہ شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق انہوں نے جہاز پر سوار عملے کے دیگر افراد کے ساتھ بات کی۔