ترکیہ کو فاشزم کی زنجیروں میںقید نہیں کیا جاسکتا: اردغان

   

انقرہ : ترکیہ کیصدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ترکیہ جیسے ملک کو نسل پرستی اور فاشزم کی زنجیروں میں مقید کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ صدراردغان نے انقرہ میں پولیس اکیڈمی کی تقریب اسناد سے خطاب میں اس بات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹیجک محل وقوع کی وجہ سے ترکیہ خطرات سے گھرا ملک ہے ، تین براعظموں پر اپنی دھاک بٹھانے والی سلطنت عثمانیہ کی باقیات میں شمار دور جدید کے ترکیہ کو نسل پرستی اور فاشزم کی زنجیروں میں مقید کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے،حکومت اپنی معیشت،سیاحت،تجارت اور سرکاری ڈھانچے پر کوئی آنچ نہیں آنے دی گی۔ صدر نے نئے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہرگز نہ بھولیں کہ آپ کسی گروہ یا نظریاتی ڈھانچہ کے نہیں بلکہ جمہوریہ ترکیہ کے محافظ ہیں، آپ معاشرے کے وہ فرد ہیں جو اپنی قوم کے تحفظ کی خاطر جانیں بھی قربان کرنے سیدریغ نہیں کر سکتے،آپ ہماری حفاظت،جمہوری اقدار اور معاشی ترقی کے بھی ضامن ہیں،عوام کو جب بھی کسی مصیبت یا مدد کی ضرورت پیش آئی ترک پولیس نے ہمیشہ سب سے پہلے قدم بڑھایا ہے۔