پاکستان میں بھی مملکت سعودیہ کی 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا
ریاض: خلیجی ریاست سعودی عرب زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کے شکار ملک ترکی کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرائے گی۔ اس بارے میں ایک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں اور یہ رقوم اس سال دسمبر میں جمع کرائی جائیں گی۔ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر ترکیہ کے سنٹرل بینک میں پانچ بلین ڈالر جمع کرائے جائیں گے۔سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبد اللہ الجدعان نے دسمبر میں ترکی کے مرکزی بینک میں رقم جمع کروانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ ایس ایف ڈی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد عقیل الخطیب نے ترکی کے مرکزی بینک کے گورنر شہاب کاوجیوغلو نے ملک کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کروانے کے اہم معاہدے دستخط کیے۔یہ ڈپازٹ سعودی عرب اور جمہوریہ ترکی اور اس کے برادر لوگوں کے درمیان قریبی تعاون اور تاریخی تعلقات کا ثبوت ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی ڈپازٹ سے انتخابات سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کو اپنے لیے عوامی حمایت میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔نومبر 2022 میں ترک وزارت خزانہ نے بھی تصدیق کی تھی کہ دونوں ملک ڈپازٹ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔ گذشتہ سال میں معاشی بحران کے باعث ترکش لیرا کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی تھی اور زیادہ افراط زر کی وجہ سے ترکی کی معیشت بری طرح دباؤ کا شکار رہی ہے۔اس معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی سال سے جاری کشیدگی کے خاتمے کے بعد دو طرفہ تعلقات بحال ہو چکے ہیں۔ یہ معاہدہ مالی امداد کے لیے اس سال خلیج کے عرب ممالک سے رجوع کرنے والے اردوغان کے لیے بھی بڑی کامیابی ہے۔ ترکی کے وزیر خزانہ نورالدین نباتی سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات سے مالی تعاون کے حصول کی کوششوں کی قیادت کرتے رہے ہیں۔ اس معاہدے پر مذاکرات سے قبل اردغان نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ترکی کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر اضافے کے بعد 11 نومبر کے ہفتے میں دیکھی گئی 2022 کی 117.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح سے بڑھ کر جلد ہی 130 ارب ڈالر ہو جائیں گے۔دوسری طرف سعودی عرب نے پاکستان میں بھی 100 ملین ڈالر کے300 سے زائد منصوبوں پر سرمایہ کاری کا بڑا اعلان کردیا سعودی عرب کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری، بے مثال دوستی میں ایک اور سنگ میل ہے سعودی عرب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کااعلان کردیا، سعودی شہزادے فہد بن منصورالسعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا، شہزادہ فہد ٹیک ہاؤس سمیت آئی ایل ایس اے انٹریکٹو کے شریک بانی بھی ہیں۔آئی ایل ایس اے انٹریکٹو دو ہزار نومیں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصرنے قائم کیاتھا، آئی ایل ایس اے انٹریکٹو کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفیسرز موجود ہیں۔شہزادہ فہد نے ہزارسے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، منصوبے کے تحت سو ملین ڈالر مالیت کے تین سو سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائے گا۔