ترکیہ کی اردغان کو ہدف بناکر کئے گئے مظاہرے کی مذمت

   

انقرہ : ترکیہ نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں کو، صدر اردغان کو ہدف بناکر کئے گئے، اشتعالی مظاہروں کی اجازت دیئے جانے کی شدید مذّمت کی ہے۔ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” اسٹاک ہوم میں منعقدہ سرگرمی میں ایک دفعہ پھر ‘پی کے کے’ کے حامی گروپ کو دہشت گرد تنظیم کی علامتوں کا پروپیگنڈہ کرنے اور صدر رجب طیب اردغان کے خلاف مذموم مظاہرے کی اجازت دی گئی ہے جس کی ہم شدت سے مذّمت کرتے ہیں”۔بیان میں سویڈن حکومت کو، PKK اور اس سے منسلک تنظیموں کا سدّباب کرنے سے متعلق کئے گئے، وعدوں کی یاد دہانی بھی کروائی گئی ہے۔