انقرہ: ترکیہ کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام تک رسائی روک دی گئی ہے۔ یہ بات انفوٹیک ریگولیٹر نے جمعہ کے روز کہی ہے۔ انسٹاگرام پر پابندی سے متعلق یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی کتنے عرصے کیلئے ہے۔ترکیہ کے ایوان صدر کے کمیونیکشن ڈائریکٹر فرحتین التون نے حماس رہنما اسماعیل ھنیہ کے قتل سے متعلق تعزیتی پوسٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہٹائے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انسٹاگرام پر پابندی اسی لیے لگائی گئی ہے۔التون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا ہے یہ سیدھی سیدھی سنسرشپ ہے۔
جاپان میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ٹوکیو: جاپان میں گزشتہ ماہ اوسط درجہ حرارت سے 2.16 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا جس نے گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں درجہ حرارت کا ریکارڈ رکھنے کا آغاز 1898 میں ہوا تھا اور تب سے رواں برس کا ماہ جولائی گرم ترین مہینہ قرار پایا ہے۔جاپانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جولائی میں گرمی کے تمام سابق ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ 126 سالہ تاریخ میں ماہ جولائی کے دوران اتنی گرمی کبھی نہیں پڑی۔