ماسکو : ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ “روس کے ساتھ ہمارے تعلقات شاندار جا رہے ہیں”۔فیدان برکس پلس اجلاس میں شرکت اور دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلے میں روس کے دورے پر ہیں اور اس دوران کریملن پیلس میں صدر ولادی میر پوتن نے ان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔مذاکرات کے دوران وزیر خارجہ فیدان نے صدر پوتن کو صدر رجب طیب اردغان کا سلام پہنچایا اور کہا ہے کہ “دونوں ممالک کے باہمی تعلقات حقیقی معنوں میں نہایت اچھے جا رہے ہیں لیکن تجارت کے شعبے میں ابھی بعض اہم اقدامات کی ضرورت ہے”۔انہوں نے کہا ہے کہ ” یوکرین کے موضوع پر، ہم بھی ہر ممکنہ ثالثانہ کاروائیاں جاری رکھے جانے کے حق میں ہیں۔ بحیثیت دو صدور، شام کے معاملے میں، آپ اور صدر ایردوان کی مستحکم پالیسی کے دوام کی خاطر ہم بھی بقدرِ استطاعت کوششیں کر رہے ہیں”۔مذاکرات میں صدر ولادی میر پوتن نے بھی ترکیہ۔روس تعلقات کے بارے میں بات کی اور کہا ہے کہ” ہم، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں فروغ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہمارے تعلقات میںتمام مثبت پیش رفتیں دوست صدر’اردغان ‘کی زیرِ قیادت وقوع پا رہی ہیں”۔انہوں نے کہا ہے کہ “ترکیہ کی برکس میں دلچسپی ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔ ہم، ترکیہ کی برکس رکنیت کے ساتھ، ہر شکل میں تعاون کریں گے”۔