وٹیکن سٹی : کیتھولک عیسائیوںکے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس نے کہا کہ یوکرین مذاکرات کے لیے ہمت کرے جس کے لیے ترکیہ نے بھی اس معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔پوپ نے سوئس ریڈیو ٹیلی ویژن (RSI) کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں موجودہ مسائل پر جائزہ لیا۔ پا پائے روم انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جو حالات کو دیکھتا ہے، اپنے لوگوں کے بارے میں سوچتا ہے، اور سفید جھنڈا اٹھانے اور مذاکرات کرنے کی ہمت رکھتا ہے وہ زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔