’’ترکیہ کی صدی‘‘ کے ویژن کے ساتھ ہم کمربستہ ہیں: اردغان

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ’ترکیہ کی صدی‘ کے ویژن کے ساتھ ہم مزید بڑے اہداف کے لئے کمر بستہ ہو گئے ہیں۔ اب ہمارا ہدف ترقی یافتہ ممالک تک پہنچنا نہیں ترقی یافتہ ممالک کی اوّلین صفوں میں جگہ سنبھالنا ہے۔ ضلع انطالیہ کے سِٹی ہاسپٹل اور رابطہ شاہراہوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں صدر اردغان نے کہا ہے کہ میں سِٹی ہاسپٹلوں کو، شعبہ صحت میں، ترکیہ کے اہم اقدامات کی علامت سمجھتا ہوں۔ ہم نے ترکیہ کو چار بنیادی ستونوں پر ترقی دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ان ستونوں میں سے ایک تعلیم، دوسرا صحت، تیسرا انصاف اور چوتھا سلامتی ہے۔ ان چاروں شعبوں میں ہم نے جو اصلاحات کی ہیں ان کی بدولت ہمارے شہری ملک میں امن و سلامتی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ صدر اردغان نے کہا ہے کہ سِٹی ہاسپٹلس کا نظام ترکیہ سے مخصوص ایک نیا نظامِ صحت ہے۔ پہلے ہمارے شہری علاج معالجے کے لئے بیرونِ ملک جایا کرتے تھے اور اب ترکیہ، تقریباً تقریباً صحت کے تمام شعبوں میں، دنیا کے سرفہرست مراکز صحت میں شامل ہو گیا ہے۔ صدر اردغان نے کہا ہے کہ ہم نے ’ترکیہ کے سو سال‘ کے ویژن کے ساتھ زیادہ بڑے اہداف کے لئے کمر باندھ لی ہے۔ اب ہمارا ہدف ترقی یافتہ ممالک تک پہنچنا نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک کی اگلی صفوں میں اپنی جگہ سنبھالنا ہے۔ ہم اپنے نوجوانوں کے لئے ایک ایسا ملک چھوڑنا چاہتے ہیں جو ان کے لئے، سیاست، اقتصادیات، دفاع غرض ہر شعبہ میں، سرمایہ فخر ہو۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں۔