انقرہ، 12 فروری (یو این آئی) ترکیہ میں نے وزیر انصاف کی تقرری کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ لڑائی کا میدان بن گئی اراکین گتھم گتھا ہوگئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں نئے وزیر انصاف کی تقرری کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ برپا ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ دونوں جانب سے مکے اور لاتیں برسائی گئیں۔ حزب اختلاف نے وزیر انصاف کی تقرری کو متنازع اور جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیا۔ اپوزیشن ارکان اسپیکر کے پوڈیم کے گرد جمع ہو کر وزیر انصاف کو حلف اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی، جس کے باعث اجلاس معطل کرنا پڑا۔ دوسری جانب حکومتی ارکان نے صدر اردوان کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایکین گرلگ قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ترک صدر اردوان نے استنبول کے چیف پراسیکیوٹر ایکین گورلیک کو وزیر انصاف مقرر کیا ہے ، جنہیں ترکیہ کی اپوزیشن جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن کا مرکزی کردار کے طور پر جانا جاتا ہے ، اور اسی وجہ سے اپوزیشن کا شدید احتجاج سامنے آیا۔