استنبول: ترکیہ کے شیف نصرت گوکچے اپنے خلاف ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور توہین کرنے کے الزامات کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہیں۔ تاہم اس بار ان کے ہوٹل پر حملہ عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیف نصرت جو اپنے تیار کردہ گوشت پر نمک چھڑکنے کے متجسس انداز کی وجہ سے اپنی عرفیت “ماسٹر آف سالٹ” کے لقب سے مشہور ہیں کے ریسٹورنٹ پر مسلح حملہ کیا گیا۔ دو موٹر سائیکل سواروں نے ریستوراں پر فائرنگ کر دی۔یہ حملہ شاہراہ پر واقع ریستوران پر کیا گیا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو نامعلوم افراد نے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی اور پھر فرار ہو گئے۔