واشنگٹن : امریکہ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ہاتھ F-16کی فروخت ہمارے، ترکیہ اور دیگر نیٹو اتحادیوں کے مفادات سے ہم آہنگ ہے۔وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل سے ایک بااثر شخصیت نے ترکیہ کے ہاتھ ایف۔16 طیاروں کی فروخت کے موضوع کا جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن شروع سے ہی ترکیہ کے ایف۔16 فلیٹ کی تجدید کے حق میں ہیں۔ ترکیہ کو ایف۔16 کی فراہمی اس کی نیٹو کے ساتھ مِل کر کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور یہ چیز امریکہ کے مفاد میں ہیں۔وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ “بیرونی ممالک کے ہاتھ اسلحے کی فروخت میں کانگریس کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ترکیہ کو ایف۔16 طیاروں کے فراہمی کے موضوع پر ہم کانگریس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں”۔
