ترکی۔ ملائشیا ۔پاکستان اسلامی ٹی وی چینل کے آغاز کا فیصلہ

   

اقوام متحدہ، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان، ترکی اور ملائشیا نے اسلامو فوبیا سمیت مختلف علاقوں کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے انگریزی زبان میں چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مسٹر خان نے ٹوئٹ کرکے کہا‘ترکی کے صدر اردغان اور ملائشیا کے وزیر اعظم مہاترمحمد کے ساتھ میری آج ایک میٹنگ ہوئی، جس میں ہم نے فیصلہ کیا کہ تینوں ممالک مشترکہ طور پر اسلامو فوبیا کی طرف سے پیداہونے والے چیلنجوں کا سامنا کرنے اور عظیم مذہب۔ اسلام کے لئے وقف ایک انگریزی زبان چینل شروع کریں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ گئے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعلان سماجی روابط کی ویب ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کیا۔اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی وزیراعظم نے لکھا کہ صدر اردغان، وزیراعظم مہاتر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اور فیصلہ کیا ہم تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے ، جو ‘اسلاموفوبیا’ سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ‘اسلام’ کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا۔ عمران خان نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید لکھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں، ان کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے معاملہ کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا، اپنے لوگوں کے ساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی، واقفیت کے لئے سیریز یا فلمیں تیار کی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا۔