سرمایہ کاری کے بھی پرکشش مواقع ، ہاشمی گروپ کی جانب سے رہنمائی کا انتظام
حیدرآباد میں 19 اور 20 مارچ کو روڈ شو ، سید تجمل حسین ہاشمی سے بات چیت
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : عالمی سطح پر ہمیشہ سے ہی ترکی کو کافی اہمیت حاصل رہی ، چاہے وہ خلافت عثمانیہ کا دور ہو یا پھر موجودہ صدر رجب طیب اردغان کا دور اقتدار عالمی برادری کی توجہ ترکی پر مرکوز ہے ۔ عالمی سیاست عالمی تعلقات پر گہری نظر رکھنے والے دانشوروں و مفکرین کے خیال میں آئندہ 15 برسوں میں ترکی ، ایران اور میکسیکو بڑی طاقتوں کے طور پر ابھر سکتے ہیں ۔ امریکہ اور چین کا زوال یقینی ہے ۔ بہر حال ترکی اور ہندوستان بالخصوص حیدرآباد اور ترکی کے تعلقات کافی قدیم ہیں اور آصف جاہی سلطنت میں یہ تعلقات رشتہ داریوں میں بھی تبدیل ہوئے تھے ۔ خلافت عثمانیہ کے آخری خلیفہ عبدالمجید دوم کی دختر شہزادی درشہوار کی شادی حضور نظام نواب میر عثمان علی خاں بہادر کے فرزند شہزادہ اعظم جاہ بہادر اور آصف سابع کے ایک اور فرزند شہزادہ معظم جاہ بہادر کی شادی شہزادی نیلوفر سے ہوئی تھی اور ان رشتوں کے طئے کروانے میں علی برادران کا اہم کردار رہا تھا ۔ کہنے کا مطلب یہ کہ حیدرآباد اور ترکی کے درمیان تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ۔ آج بھی حیدرآبادیوں کے لیے ترکی ایک پرکشش ملک کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ترکی میں فی الوقت سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں ساتھ ہی ترکی کی شہریت اور رہائش کے لیے بھی رجب طیب اردغان نے فراخدلانہ پالیسی اپنائی ہے ۔ 2.5 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے کوئی بھی ہندوستانی ترکی کی شہریت حاصل کرسکتا ہے جب کہ 50 ہزار ڈالرس سرمایہ مشغول کر کے رہائشی پرمٹ کا حقدار بن سکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں ہاشمی گروپ کے چیف ایگزیٹیو آفیسر و بانی جناب سید تجمل حسین ہاشمی اور ان کی ٹیم بہتر انداز میں لوگوں کی رہنمائی کررہی ہے ۔ روزنامہ سیاست اور سیاست ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جناب سید تجمل حسین ہاشمی جو ماہر تعلیم سید منور حسین ہاشمی کے فرزند ہیں نے بتایا کہ ہاشمی گروپ دراصل ترکی سے ہی کام کرنے والی ایک ایسی فرم ہے جو ترکی کی شہریت اور وہاں کا رہائشی پرمٹ حاصل کرتے ہوئے سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھنے والوں کی رہنمائی کرتی ہے اور انہیں بتاتی ہے کہ ترکی کی شہریت کس طرح حاصل کی جاسکتی ہے ۔ کیسے رہائشی پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ وہاں کے رئیل اسٹیٹ ، تعمیری شعبہ ، صحت و تعلیم ، زرعی و مینوفیکچرنگ ، سائنس و ٹکنالوجی ( آئی ٹی ) ، لائف اسٹائل جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کیسے کی جاسکتی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سید تجمل حسین ہاشمی نے بتایا کہ ترکی تاجرین و صنعت کاروں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے جہاں سرمایہ مشغول کر کے ہندوستانی کافی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ہاشمی گروپ کا ہیڈ کوارٹر ترکی کے شہر توقات میں واقع ہے ۔ حالیہ عرصہ کے دوران جناب سید تجمل حسین ہاشمی نے جن کا تعلق حیدرآباد کے تاریخی محلہ فتح دروازہ سے ہے اور جنہوں نے عالیہ اسکول و پیراماونٹ ہائی اسکول سے اسکولی تعلیم حاصل کی اور برطانیہ سے ایم بی اے کیا ۔ ممبئی میں روڈ شو کا اہتمام کیا ۔ جہاں بے شمار خاندانوں نے ترکی میں سرمایہ مشغول کرنے کی حامی بھری ہے ۔ 19 اور 20 مارچ کو وہ حیدرآباد کے ہوٹل ریڈیسن بلو بنجارہ ہلز میں روڈ شو کا اہتمام کررہے ہیں جہاں ترکی کی شہریت / رہائش حاصل کرنے اور سرمایہ مشغول کرنے کے خواہاں افراد سے دوبدو ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت ترکی خصوصی انوسٹمنٹ پروگرام کے ذریعہ بیرونی باشندوں کو شہریت عطا کررہا ہے ۔ اس کے لیے حکومت ترکی نے وہاں سرمایہ کاری پر پرکشش پیشکش یا مراعات دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے لیے مغربی ملکوں کی طرح انٹرویو کا سامنا کرنا پڑتا ہے نہ ہی زبان پر عبور کے کسی ٹسٹ سے گذرنا ہوتا ہے ۔ شہریت حاصل کرنے والوں کے بچوں کو مفت تعلیم بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ ترکی کی شہریت کا فائدہ یہ ہے کہ 120 ملکوں میں ویزا فری سفر کی سہولت بھی حاصل ہے ۔ مفت نگہداشت صحت ، مفت تعلیم اور امریکی E-2 انوسٹر ویزا بھی آپ کو مل سکتا ہے ۔ بہر حال ترکی کی شہریت وہاں رہائش حاصل کرنے اور سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں افراد راست ہاشمی گروپ کے بانی و سی ای او مسٹر سید تجمل حسین ہاشمی سے فون نمبر 917093032122 پر ربط کریں یا ای میل [email protected] پر ربط کریں ۔۔