ترکی اسمبلی اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ قطر روانہ

   

انقرہ : ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ سرکاری مذاکرات کے لیے قطرروانہ ہوگئے ہیں۔مصطفیٰ شَن توپ اور ان کے ہمراہی پارلیمانی وفدکو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانیشرفِ ملاقات بخشیں گے۔ مصطفیٰ شَن توپ کی شوریٰ کونسل کے اسپیکر حسن بن عبداللہ الغنیم اور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ترکی کی قومی اسمبلی کے سپیکر مصطفیٰ شَن توپ دوحہ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کریں گے اور “ایک نئی دنیا کی طرف: دوستی، اتحاد، تعاون” کے موضوع پر تقریر کریں گے۔