ترکی : الاخوان المسلمین کے 23 ارکان گرفتار

   

انقرہ: ترکی میں حکام نے اپنی سرزمین پر مقیم الاخوان المسلمین کے 23 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے قبل ترکی نے تنظیم کے تقریبا 50 ارکان اور رہ نماؤں کو اپنی شہریت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا ہے کہ ترک حکام نے ان افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔ یہ اقدام اس انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے کہ یہ لوگ بیرونی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تا کہ مصر اور دیگر عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے الاخوان کے عناصر کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم ہو سکیں۔ یہ کام الاخوان کی بین الاقوامی قیادت کے ساتھ رابطہ کاری کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں تنظیم کی قیادت اور ترک حکومت کے درمیان تعلق میں کشیدگی آ گئی ہے۔