ترکی: امینہ اردغان کووِڈسے صحتیاب

   

انقرہ : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی اہلیہ امینہ اردغان کا قرنطینہ دورانیہ مکمل ہو گیا ہے۔اپنی صحت کے بارے میں جاری کردہ ٹویٹ میں خاتونِ اوّل امینہ اردغان نے کہا ہے کہ ” آج سے میرا قرنطینہ مکمل ہو گیا ہے۔ میں، قرنطینہ کے دوران مجھ سے قریبی دلچسپی لینے والے صحت کے عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اللہ، ملک بھر میں فرائض پر مامور شعبہ صحت کے تمام افراد کو آسانیاں اور تمام مریضوں کو شفاء عطا فرمائے”۔