ترکی اور آذربائیجان کے درمیان سلامتی سے متعلق معاہدے پر دستخط

   

باکو: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سرکاری دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے، جہاں الہام علییف نے ان کا استقبال کیا۔ تْرک ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے دورے کے دوران صدر اردغان آرمینی فوج کے 28 سالہ قبضے سے چھڑائے گئے پہاڑی علاقے قارا باخ کے شہر شوشا بھی گئے۔ آذری ہم منصب سے ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے شوشامعاہدے پر دستخط بھی کیے۔ صدر اردوان نے کانفرنس کے دوران کہا کہ شوشامعاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ آرمینیا کے ساتھ 44 روز ہ جنگ کے بعد قارا باخ اپنے اصل وطن سے مل گیا۔