واشنگٹن ۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) روسی میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے معاملے پر ترکی اور امریکہ کے مابین بات چیت جاری رہے گی۔ امریکی جنرل ٹوڈ والٹرز کے مطابق آئندہ ہفتہ ناٹو کے اجلاس کے دوران ترک اور امریکی وزرائے دفاع ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے ترکی کو F-35جنگی طیارے فروخت کرنے کا معاہدہ منسوخ کے فیصلے کے بعد بھی ناٹو اور امریکہ کے تعلقات انتہائی مثبت اور مستحکم ہیں۔ واشنگٹن نے ابھی حال میں کہا تھا کہ اگر ترکی نے روسی میزائل نظام S-400 خریدا تو اسے F-35طیارے نہیں دیئے جائیں گے۔