ترکی اور ایران کے درمیان سلامتی کے معاہدہ پر دستخط

   

تہران : ترکی اور ایران کے درمیان سلامتی کے شعبہ میں تعاون کے سمجھوتے پر دستخط ہوگئے۔ تہران میں موجود وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو اور ان کے ایرانی ہم منصب احمد واحدی کے درمیان طرفہ مذاکرات کے بعد دستخط کیے گئے ، جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ ترک وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ کردستان ورکز پارٹی اور اس جیسی تمام تنظیموں کے خلاف جنگ میں ہم مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔ ،دونوں ممالک نے اپنے اپنے مطالبات ایک دوسر ے کے سامنے رکھے ہیں اور اس بار بھی ہم نے انسداد دہشت گردی کے موضوع پر اپنے عزم اور تعاون کا دوبارہ اظہار کیا ہے۔