ترکی اور شام میں پھر زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر پیمانے پر 6.4 رہی شدت

   

انقرہ: ترکی اور شام میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے یوریپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ ترکی اور شام کے سرحدی علاقے میں دو کلومیٹر (1.2 میل) کی گہرائی میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے بعد اس علاقے میں لگاتار آفٹر شاکس بھی آئے۔ قابل ذکر ہے کہ ترکی اور شام میں دو ہفتے پہلے آئے زلزلے کے جھٹکوں میں بھاری تباہی دیکھی گئی تھی۔ ترکی اور شام میں زلزلے کے اس سانحہ کے بعد اب بھی امداد اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔