برسلز :یورپی فوجی کمیشن کے سربراہ جنرل کلاڈو گریزاو نیکہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کی نگرانی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم میں سمندری تحفظ یورپی یونین کی ترجیح ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کو ایک دوسرے کے خلاف مزید محاذ آرائی سے روکیں۔انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم میں دہشت گردی اور غیر قانونی امیگریشن کے علاوہ روس کا چیلنج بھی درپیش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیبیا سے متعلق برلن کے اجلاسوں میں یورپی فوجی کمیشن نے حصہ لیا ہے۔
