ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

   

انقرہ ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سال 2018ء میں تقریبا 40 ملین غیرملکی سیاحوں نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ ترک وزارت سیاحت کے مطابق ماضی کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اکیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر ترکی میں آنے والے سیاحوں کی تعداد چھیالیس ملین تھی لیکن ان میں سے چھ ملین وہ ترک شہری تھے، جو بیرون ملک مقیم ہیں۔ گزشتہ برس ترک خزانے کو سیاحت کی مَد میں تقریبا 12فیصد اضافے کے ساتھ 29.5 ارب ڈالر حاصل ہوئے۔