انقرہ : صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ ترکی اپنا ویڑن خود وضح کرنے والا ملک اوراس سمت میں عزم کے ساتھ ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔صدراردغان نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔اردغان نے کہا کہ ماضی میں اس ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں لیکن انہوں نے ایک ایک کرکے ان تمام رکاوٹوں کو دور کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اپنا ویژن خود وضح کرنے والا ملک اوراس سمت میں عزم کے ساتھ ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ترکی ہے جو تعلیم سے لے کر صحت تک، سلامتی سے لے کر انصاف تک، نقل و حمل سے لے کر توانائی تک، شہری منصوبہ بندی سے لے کر سماجی مدد تک ہر شعبے میں اپنے مضبوط انفراسٹرکچر کے ساتھ اپنے مقاصد حاصل کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی طاقت نیاسے مزید طاقتور ملک بنادیا ہے، اب ترکی دنیا کی 10 ترقی یافتہ ریاستوں میں اپنا ممتاز مقام حاصل کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔