انقرہ ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ترک فوج ادلب میں شامی فورسز کو ان کی چوکیوں سے رواں ہفتے پسپا کر دے گا۔ چہارشنبہ کے روز اردغان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب شامی فورسز روسی فضائی مدد کے ذریعے ادلب میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس عسکری پیش قدمی کی وجہ سے شامی صوبے ادلب سے قریب ایک ملین افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ ترکی اس خطے میں باغیوں کی امداد کیلئے اپنے سینکڑوں فوجی تعینات کر چکا ہے۔
