ترکی نے بڑھتی وبا کے پیش نظر سرکاری ملازمین کےلیے اٹھایا ایک اہم قدم، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

   

Ferty9 Clinic

ترکی نے بڑھتی وبا کے پیش نظر سرکاری ملازمین کےلیے اٹھایا ایک اہم قدم، جانیں کیا ہے پورا معاملہ

استنبول ، 19 ستمبر: ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول نے کورونا روز مرہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سرکاری ملازمین کے لئے متبادل اوقات کار اختیار کیے ہیں۔

جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یریلیکایا نے کہا کہ اس نئے پروگرام کا مقصد ہجوم کے اوقات میں عوامی نقل و حمل پر ہجوم کو کم کرنے کے لئے ہے تاکہ آلودگی کے خطرے کو روکا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس نئے پروگرام کے تحت پولیس ، جنڈرمیری اور کوسٹ گارڈ کے افسران کی صبح 7 بجے شفٹ شروع ہوگی ، جب کہ صبح 8 بجے میونسپلٹی کے کارکنان اور صبح 8.30 بجے صحت کے کارکنان۔

دوسرے تمام سرکاری ملازم صبح 9 بجے تا 4.30 بجے تک کام کریں گے۔

گورنر نے زور دے کر کہا کہ نجی شعبوں کے لئے بھی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے بعد متبادل اور لچکدار اوقات کار کو اپنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ استنبول میں جس کی آبادی 16 ملین سے زیادہ ہے ، 5.5 ملین سرکاری ملازمین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہر روز 4.1 ملین افراد پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کررہے ہیں۔

یرلیکایا کے مطابق یہ تعداد اس وبا سے پہلے 7.5 ملین تھی۔

ہفتے کے روز تک ترکی میں 299،810 کورونا وائرس اور 7،377 اموات کے واقعات درج ہیں۔