برسلز: سکریٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ کی زیرصدارت ناٹو کا اجلاس ہو رہا ہیبرسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کے وزرائے دفاع کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ناٹو کے سکریٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی، عراق اور شام سے متصل سرحد کا حامل اہم اتحادی ملک ہے، جس نے داعش کے خلاف ہماری بہت مدد کی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ناٹو اتحاد میں ترکی وہ واحد ملک ہے، جو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔