انقرہ : ترکی میں حکام نے دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات کے شبہ میں 267 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد میں سے 161 افراد غیر ملکی ہیں۔ انقرہ حکومت کے مطابق دہشت گرد سال نو کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان افراد کو دسمبر کے آخری دس روز کے دوران ترکی کے 33شہروں میں چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔دو سال قبل صدر اردغان کے خلاف بغاوت بھی ہوئی تھی تب سے مخالف ترکی عناصر سرگرم ہیں ۔