ترکی روسی دفاعی نظام کی خریداری ضرور کریگا

   

انقرہ : ترک صدر اردغان کے ترجمان ابراہیم کالین نے کہا ہے کہ انقرہ حکومت روسی دفاعی میزائل نظام

S-400

کی خریداری سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ اس سے قبل ترک وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انقرہ حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کے تناظر میں اس دفاعی نظام کو فقط جزوی طور پر فعال کرے گی۔ واضح رہے کہ جدید روسی میزائل شکن نظام کی خریداری کے تناظر میں امریکہ نے دسمبر میں ترکی کے خلاف پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ترکی پر عالمی دباؤ ہیکہ وہ روسی دفاعی نظام نہ خریدے خاص طور پر امریکہ کی طرف سے مزید تحدیدات کا اندیشہ ہے۔