ترکی سے آئرلینڈ پہنچنے پر دولت اسلامیہ کی مشتبہ خاتون گرفتار

   

انقرہ ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئر لینڈ کی شہری لیزا اسمتھ کو جس نے دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرلی تھی، ترکی سے اسے وطن واپس بھیجے جانے کے بعد آئر لینڈ پہنچنے پر دہشت گردانہ واقعات میں مشتبہ طور پر ملوث پائے جانے کی بنیاد پر گرفتار کرلیا گیا ۔ لیزا اسمتھ اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ آئرلینڈ پہنچی تھی جس کی پیدائش شام میں ہوئی تھی ۔ا یک ٹی وی انٹرویو کے دوران اس نے دعویٰ کیا کہ وہ دولت اسلامیہ کے شانہ بشانہ کسی بھی لڑائی میں شامل نہیں ہوئی۔