انقرہ : ترکی سے پہلی ایکسپورٹ کارگو ٹرین چین کے لیے روانہ ہوگئی۔ترک میڈیا کے مطابق استنبول سے روانہ ہونے والی کارگو ٹرین وسطی چین کے صوبے شانڑی کے دارالحکومت ڑی ان تک جائے گی۔کارگو ٹرین 8 ہزار 693 کلومیٹر کا فاصلہ 12 دن میں طے کرے گی اور اس دوران دو براعظموں، دو سمندر اور پانچ ممالک سے گزرے گی۔ ترک ایکسپورٹرز اسمبلی چیئرمین کا کہنا ہے کہ چین ترکی کے درمیان کارگو ٹرین سروس ترک ایکسپورٹس کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے۔ترک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہیکہ ترکی مغرب اور مشرق میں رابطے مزید بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔