ترکی : شرح افراط زر 20 برس کی بلند سطح پر

   

انقرہ ۔ ترکی میں سالانہ افراط زر کی شرح مارچ میں بیس سال کی بلند ترین سطح پر 61.14 تک پہنچ گئی ہے۔ پیر تک کے اعداد وشمار سے پتا چلتا ہے کہ روس یوکرین تنازعہ کے اثرات کے نتیجے میں گزشتہ سال لیرا کی گراوٹ کی وجہ سے توانائی اور اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ موسم خزاں میں صدر رجب طیب اردغان کی ہدایت پر مرکزی بینک کی جانب سے 500 پوائنٹ نرمی کے بعد لیرا کی قدر میں کمی آئی تو اس کے بعد مہنگائی میں اضافہ شروع ہوا۔