ترکی: صدر کے گھر کی تصویر کشی پر اسرائیلی جوڑا گرفتار

   

انقرہ : ترکی میں ایک اسرائیلی جوڑے کو سیکورٹی حکام نے ایک حساس مقام کی تصویر بنانے پر گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق اس جوڑے کو ترک صدر کے ایک گھر کی تصویر بنانے پر گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے اس جوڑے کی ترکی میں گرفتار کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس گرفتاری کے حوالے سے ابتدا میں یہ بھی واضح نہیں تھا کہ ان کو کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردغان کے کس گھر کی تصویر بنائی گئی تھی۔