ترکی عالمی دباؤ کیخلاف آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے: اردغان

   

انقرہ: صدر ترکی رجب طیب اردغان نے کہا کہ ترکی ایک گہرے اور مجرمانہ حصار سے باہر نکل آیا ہے ۔ ایک صدی قبل شروع ہونے والی آزادی کی جنگ اب زیادہ مضبوطی کے ساتھ لڑکی جارہی ہے ۔ جدید ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کی 82 ویں برسی کے موقع پر صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ ترکی کو دنیا کے 10 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔