انقرہ ۔ ترک صدر رجب طیب اردغان نے ملک میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر برہمی کا اظہار کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق رجب طیب اردغان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔ ترک صدر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھی قیمت دینا پڑے۔ واضح رہے کہ ترکی کے جنوبی علاقوں میں آتشزدگی کے باعث اب تک دو فائر فائٹرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔