ترکی میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ

   

Ferty9 Clinic

انقرہ۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کے پر ہزاروں ترک شہریوں نے انقرہ میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر بڑا مظاہرہ کیا ہے۔ پیر کو ہونے والے اس احتجاج میں ترک شہریوں کے ساتھ شامی اور فلسطینی باشندے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اْٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ اسی دوران ترک صدر رجب طیب اردغان نے خطے کی تشویشناک صورتحال پر اردن کے شاہ عبداللہ، کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح اور فلسطینی صدر محمود عباس کے علاوہ حماس کے رہنما اسماعیل حنیہ سے بھی فون پر بات چیت کی۔ ادھر ترکی کے وزیر خارجہ احمد چاؤش اْگلو نے مسلم امہ کی طرف سے کسی مشترکہ لائحہ عمل کے لیے پاکستان اور ایران سمیت دیگر ملکوں سے مشاورت کی ہے۔